جے پور، 23/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پیر کے روز ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے متعلق محتاط رہیں۔
انہوں نے عوام سے شادی کی خریداری اور تقریبات میں جاتے ہوئے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے عوام سے اپیل کی۔
انہوں نے لکھا کہ چونکہ شادی کا سیزن شروع ہونے ہی والا ہے،اس لئے یہ اہم ہو جاتا ہے کہ لوگ بازاروں میں جاتے ہوئے اور تقریبات میں شرکت کے دوران صحت سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ گہلوت نے لکھا ہے کہ ریاستی حکومت کے حالیہ فیصلے کروناکے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لئے گئے ہیں۔ کورونا کا خطرہ بہت زیادہ ہے اور احتیاط میں کوئی کمی’خطرناک‘ ثاتب ہوسکتی ہے۔ اپنی حفاظت کے لئے، ماسک پہننا اور معاشرتی دوری ضروری ہے۔